ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی میٹا پر ہرجانے کا مقدمہ کرنے کی دھمکی
ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے سوشل میڈیا ایپ تھریڈز کی لاؤنچ سے کچھ گھنٹے قبل میٹا پر ہرجانےکامقدمہ کرنے کی دھمکی دے دی۔
ایلون مسک کے وکیل کی جانب سے میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کے نام خط آن لائن نیوز آؤٹ لیٹ پر شائع کیاگیا ہے۔
خط میں میٹا پر ٹوئٹر کے سابق ملازمین کو نوکری دےکر تجارتی رازوں اور انتہائی خفیہ معلومات تک رسائی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد ٹوئٹر میں متعدد تبدیلیاں کی گئی جن سے صارفین کا اس سروس کو استعمال کرنے کا تجربہ متاثر ہوا۔
ٹوئٹر میں بڑی تبدیلیوں کے بعد میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کی جانب سے ایپ تھریڈز کی لاؤنچنگ کی گئی ہے جس پر چند گھنٹوں میں پلیٹ فارم کے صارفین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔