پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 626 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 178 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 662 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں آج 29 کروڑ شیئرز کا کاروبار 12 ارب 42 کروڑ روپے میں طے ہوا۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 75 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 691 ارب روپے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *