آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، شاہین شاہ کی ترقی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )  نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ایک درجے بہتری کے بعد نمبر ون  پوزیشن پر آگئے ہیں، رینکنگ میں دوسرے نمبر پر  آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ،  تیسرے نمبر پر مارنوس لبوشین اور چوتھے نمبر پر  ٹریوس ہیڈ ہیں۔

آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 4 درجے بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر آگئے، اسٹیو اسمتھ نے ورلڈ ٹیسٹ اور ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی تھی۔

رینکنگ میں  انگلینڈ کے جو روٹ 4 درجے تنزلی کے بعد پہلی سے پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں جب کہ  پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں سے چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی کی  ٹیسٹ رینکنگ میں  بھارت کے روی چندرن  ایشو ن بدستور  پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ آسٹریلیا  کے کپتان پیٹ کمنز 2  درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

 اس رینکنگ میں جنوبی افریقا کے رابادا تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ انگلینڈ کے جیمز اینڈریسن 2  درجے تنزلی کے بعد دوسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں، رینکنگ میں پانچواں نمبر انگلینڈ کے اولی رابنسن کا ہے۔

پاکستان کے شاہین آفریدی رینکنگ میں ایک درجے بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *