آزادانہ طور پر خارجہ پالیسیاں وضع کرنے کی ضرورت ہے: چین
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی ورچوئل اجلاس سے خطاب میں چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور تحفظات کا احترام کیا جانا چاہیے اور آزادانہ طور پر خارجہ پالیسیاں وضع کرنے کی ضرورت ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی ورچوئل اجلاس ہوا جس میں روس، چین اور پاکستان سمیت دیگر رکن ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔
چینی صدر شی جن پنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کو عملی تعاون پر توجہ مرکوزکرنی چاہیے اور رکن ممالک کو اقتصادی بحالی کو تیزکرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور تحفظات کا احترام کیا جانا چاہیے، آزادانہ طور پر خارجہ پالیسیاں وضع کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ چین عالمی سلامتی اقدامات کے نفاذ کیلئے تمام فریقوں کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔
اس کے علاوہ روسی صدرولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ عالمی معیشت کے بحران کے خطرات کے ساتھ دنیا بھرمیں تنازعات کےامکانات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس پابندیوں اور اشتعال انگیزیوں کے خلاف کھڑا رہےگا، روس مقامی کرنسیوں میں تجارت کی حمایت کرتا ہے۔