آئی سی سی ورلڈکپ شیڈول میں تاخیر، مداحوں کو ہوٹل اور ائیرلائن بکنگ میں دشواری کا خدشہ

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے شیڈول میں تاخیرنے کرکٹ فینز کے لیے مشکلات بڑھا دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کم وقت کے باعث دنیا بھرکے کرکٹ فینز کو لاجسٹک مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فینز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تاخیر سے شیڈول کے اعلان سے ہوٹل اور ائیرلائن بکنگ میں دشواری ہو گی، شیڈول کے اعلان کے مطابق ہی ویزہ کے لیے درخواستیں دی جائیں گی۔

وقت کم ہونے کی وجہ سے ویزہ کے حصول میں دشواری ہو گی، شیڈول کا اعلان نہ ہونے کی وجہ سے ٹریول پیکجز کا بھی اعلان نہیں ہو ا۔

تاہم شیڈول میں تاخیر کی وجہ پاکستان، انڈیا تنازعہ کو قرار دیا گیا ہے۔

ماضی میں آئی سی سی ایونٹس کے شیڈول کا اعلان بہت پہلے کیا جاتا تھا، ایک سال پہلے اعلان کے باعث فینز کو پلاننگ کرنے میں آسانی ہوتی تھی، تاہم اب  عین وقت پر بھی وینیوز میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016 میں بھی عین وقت پر پاکستان کے سکیورٹی تحفظات کے اظہار پر دھرم شالہ کا میچ کولکتہ منتقل کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان 27 جون کو کرے گا۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے انڈیا میں شروع ہو گا جب کہ فی الحال ورلڈکپ کے کوالیفائر راؤنڈ کے میچز چل رہے ہیں جس کا فائنل 9 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *