مریم نواز کل لاہور سے روانہ ہونگی، والد کے ساتھ حج ادا کریں گی
سابق وزیراعظم نواز شریف کا اتوار کی صبح لندن سے دبئی پہنچنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنی فیملی کے ساتھ دبئی پہنچیں گے اور وہاں تین سے چار دن قیام کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف حج کی ادائیگی کیلئے دبئی سے سعودی عرب جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز بھی کل لاہور سے روانہ ہوں گی اور والد کے ساتھ حج ادا کریں گی۔