قطر اور متحدہ عرب امارات نے سفارتخانوں کو دوبارہ کھول دیا

قطر اور متحدہ عرب امارات نے سفارتی تعلقات بحال کرتے ہوئے سفارتخانوں کو دوبارہ کھول دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق دونوں ممالک میں تعلقات کی بحالی، مفاہمت کے لیے وسیع تر علاقائی دباؤ اور عرب ریاستوں کے دوحہ کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے چار سال سے زائد عرصے کے بعد ہوئی ہے۔

اسی حوالے سے قطری وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ دونوں سفارتخانوں کی جانب سے سہولیات کی دوبارہ فراہمی کے موقع پر قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اور شیخ عبداللہ بن زاید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2017 میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشتگردی کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی بائیکاٹ کیا تھا۔

پھر 2021 میں سعودی عرب میں گلف کوآپریشن کونسل (GCC) سربراہی اجلاس کے اختتام پر الولا اعلامیے پر دستخط کیے گئے جس سے تنازع ختم ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض اور قاہرہ 2021 میں دوحہ میں دوبارہ سفیر تعینات کرنے والے پہلے ملک تھے جب کہ بحرین نے ابھی تک دوحہ میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ نہیں کھولا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *