پاکستان کو آج چین سے ایک ارب ڈالرز مل جائیں گے
اسلام آباد: پاکستان کو آج چین سے ایک ارب ڈالرز ملنے کی امید ہے۔
ذرائع اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کو اس ترسیل کے بارے میں سوفٹ کوڈ موصول ہو گیا ہے، مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں آج رات چین سے رقم منتقل ہو جائے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چین کی جانب سے ملنے والا ایک ارب ڈالر کمرشل قرضہ ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے رواں ہفتے چین کو پیشگی ادائیگی کی تھی، چین پاکستان کو یہ رقم واپس کر رہا ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کے حصول کے لیے بھی چین نے پاکستان کا ہر ممکن ساتھ دیا ہے۔