اسلام آباد پولیس میں سابق فوجی بھرتی کرنےکا فیصلہ
اسلام آباد پولیس میں مختلف شعبوں کے ماہر سابق فوجی بھرتی کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی طورپر 200 سابق فوجیوں کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیا جائےگا، سابق فوجیوں کی بھرتی کے لیے تعلیمی قابلیت میٹرک اورعمرکی حد 42 سال ہوگی۔
سابق فوجیوں کو حساس عمارتوں اور ریڈ زون کی سکیورٹی پر تعینات کیاجائےگا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بھرتیوں کے لیے کریکٹر سرٹیفکیٹ، قومی شناختی کارڈ،تعلیمی اسناد لازمی ہوں گی۔