وفاقی بجٹ کل پیش ہو گا، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب
اسلام آباد: قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس کل سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار آئندہ مالی سال 24-2023 کا بجٹ پیش کریں گے، اتحادی حکومت اور وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ دوسرا بجٹ ہو گا۔
بجٹ اجلاس سے پہلے وفاقی کابینہ اپنے خصوصی اجلاس میں بجٹ 24-2023 کی منظوری دے گی، وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں دوپہر 2 بجے منعقد ہو گا۔
رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 0.29 فیصد رہی: اقتصادی سروے
قومی اسمبلی کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار سینیٹ میں بھی بجٹ دستاویزات پیش کریں گے، سینیٹ کا اجلاس کل شام 6 بجے منعقد ہو گا۔
سینیٹ اجلاس میں بجٹ، سفارشات کے لیے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بھجوایا جائے گا لیکن بجٹ کے حوالے سے سینیٹ سفارشات پر حکومت عمل درآمد کی پابند نہیں ہوتی۔