شاہ محمود کی پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات، میڈیا سے بات کیے بغیر زمان پارک سے چلے گئے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے زمان پارک میں ملاقات کی ہے۔
شاہ محمود قریشی تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ زمان پارک میں رہے اور پھر چیئرمین پی ٹی آئی سےملاقات کے بعد زمان پارک سے روانہ ہوگئے۔
شاہ محمود قریشی نے زمان پارک سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو سے گریز کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے شاہ محمود قریشی کو رہا کیا گیا تھا اور جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد مفصل گفتگو کریں گے۔