ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں زمان خان کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری

انگلینڈ: ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولر زمان خان کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈربی شائر کی نمائندگی کرنے والے زمان خان نے برمنگھم کے خلاف چار اوورز میں 34 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔زمان نے 12 گیندیں ڈاٹ بھی کرائیں۔

اس کے علاوہ ڈربی شائر کے حیدر علی نے میچ میں 32 رنز بنائے جبکہ ناٹنگھم شائر کے شاہین آفریدی نے پھر بیٹنگ کے جوہر دکھائے۔انہوں نے چار چھکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔

لیسٹرشائر کے نسیم شاہ نے بھی چار اوورز میں 20 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *