جہانگیر ترین کی سربراہی میں ہم خیال گروپ کا اجلاس
پی ٹی آئی کے سابق رہنما جہانگیر ترین کی سربراہی میں ہم خیال گروپ کا اجلاس ہوا۔
جہانگیر ترین کی سربراہی میں ہم خیال گروپ کا اجلاس لاہور میں ہوا جس میں عون چوہدری، نعمان لنگڑیال اور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے شرکت کی۔
اجلاس میں مہر نواز بھروانہ، ملک غلام رسول سنگھا، لالہ طاہر رندھاوا، سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ اور فیصل جبوانہ بھی شریک تھے۔
اجلاس میں مستقبل میں مشترکہ سیاسی لائحہ اپنانے پر غور کیا گیا۔