پرویز الٰہی عدالت سے بری ہوتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتار
پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو عدالت سے بری ہوتے ہی کرپشن کے دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔
چوہدری پرویز الٰہی کو گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن پنجاب کے ہیڈ کوارٹر سے گرفتار کیا گیا۔
خیال رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو گزشتہ روز لاہور سے کرپشن کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا اور آج انہیں اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کو کرپشن کے مقدمے سے بری کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔