اسد قیصر اور پرویز خٹک سے رابطہ نہیں ہو رہا : ترجمان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کا اسد قیصر اور پرویز خٹک سے رابطہ نہیں ہو رہا۔

اسد قیصر کے ترجمان نے بتایا کہ اسد قیصر اور پرویز خٹک صبح  11  بجےکسی سے ملنے نامعلوم مقام پر گئے تھے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل عمران خان کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کیلئے 7 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا گیا تھا جس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر، حلیم عادل شیخ، عون عباس، مراد سعید اور حماد اظہر کے نام شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *