عمران خان نے عارف علوی سے ناراضگی کی خبروں کی تردید کردی
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صدر مملکت عارف علوی سے ناراضگی کی خبروں کی تردید کردی۔
اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سوالات کیے اور اس دوران عارف علوی سے ناراضگی کی خبروں کی تردید کی۔
ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ عارف علوی دستخط نہ بھی کرتے تو قانون بن جاتا ۔
صحافی نے سوال کیا کہ عارف علوی آپ کے سوالوں کا جواب نہیں دیتے؟ اس پر عمران خان نے جواب دیاکہ نہیں نہیں یہ بالکل غلط ہے، ایسی بات درست نہیں کہ میرا عارف علوی سے رابطہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کے علاوہ اس وقت کوئی چارہ نہیں، ہم نے ملک کی خاطر مذاکرات کی دعوت دی ہے۔