جہانگیر ترین خصوصی طیارے پر اسلام آباد روانہ، اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان
سینیئر سیاستدان جہانگیر ترین خصوصی طیارے پر لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کا اسلام آباد میں مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اپنی نئی پارٹی سےمتعلق سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے جہانگیر ترین نے لاہور میں ڈیرہ ڈال رکھا تھا اور وہاں پی ٹی آئی چھوڑنے والے متعدد ارکان سے ملاقاتیں کیں اور کئی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
گزشتہ روز بھی لاہور میں جہانگیر ترین اور علیم خان کی ملاقات ہوئی تھی جس میں نئی سیاسی پارٹی بنانے سے متعلق مشاورت ہوئی تھی۔