استور : شونٹھر ٹاپ پاس میں برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق ، 25زخمی

گلگت بلتستان کے ضلع استور کے علاقے شونٹھر ٹاپ پاس میں برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق  اور 25زخمی ہوگئے۔

ریسیکو  اہلکار نے خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیر سے آنے والے 35 خانہ بدوشوں کے گروپ نے کھائی کے قریب کیمپ لگا رکھا تھا، کیمپ میں موجود افراد گذشتہ رات برفانی تودے کی زد میں آئے ، خراب موسم، دشوار گزار راستے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ آرہی ہے۔

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق این ڈی ایم اے، مقامی انتظامیہ، ریسکیو 1122 کے ساتھ رابطے میں ہے، فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات کو ریسکیو و ریکوی کیلئے متحرک کر دیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے 2 پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرز دستیاب کر دیے ہیں، ہلاک، زخمی اور لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق پنجاب کے علاقوں سے ہے، راستے خراب اور رابطے نہ ہونے کے باعث حادثے کا تاخیر سے علم  ہوا، ایک شخص نے حادثے کے مقام  سے نیچے آکر اطلاع  دی، برفانی تودہ گرنے کا واقعہ  کل  پیش آیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *