عازمین حج کے 4 چیزیں ساتھ لانے پر پابندی عائد

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج کے 4 چیزیں ساتھ لانے پر پابندی عائد کردی۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سعودی عرب کا رخ کرنے والے  عازمین حج کے چار چیزیں ساتھ لانے پر پابندی ہوگی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ہدایت کی گئی ہےکہ عازمین حج کے اپنے ہمراہ بغیر پیکنگ (کھلا ہوا)، کپڑوں میں لپیٹا ہوا سامان، پلاسٹک کی بوتلیں اور اضافی وزن لانے پر پابندی ہوگی۔

وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج کو اپنے ساتھ زیادہ نقدی اور قیمتی سامان نہ لانے کی  ہدایت کی ہے۔

وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہےکہ حجاج کرام غیر ملکی کرنسی اور قیمتی  سامان اتنا ہی لائیں جتنی  اجازت دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *