پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کا بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیف اللہ نیازی کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے واقعات پر انتہائی افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال کے دوران بہت ڈسٹرب رہا، اپنی فیملی پر توجہ دینا چاہتاہوں اور میں تحریک انصاف کو چھوڑ رہا ہوں۔
سیف اللہ نیازی کا شمار عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ آج ہی کے روز فردوس عاشق اعوان، ابرارالحق، مراد راس، شیخ خرم شہزاد، سمیت کئی رہنما پی ٹی آئی سے الگ ہونے کا اعلان کر چکے ہیں