صارفین کو مئی کے بجلی کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی
اسلام آباد: مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 79 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 79 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنےکا فیصلہ جاری کیا ہے۔
نیپرا کے فیصلے کے مطابق صارفین کو مئی کے بجلی کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، اضافےکااطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپرا کے مطابق مارچ میں مہنگے پاورپلانٹس سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی، اس حوالے سے نیپرا نے سی پی پی اے اور این ٹی ڈی سی سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔