34 ویں نیشنل گیمز: میڈلز ٹیبل پر آرمی کی برتری مزید مستحکم
34 ویں نیشنل گیمز میں میڈلز ٹیبل پر آرمی کی برتری مزید مستحکم ہوگئی۔
کوئٹہ میں جاری 34 ویں نیشنل گیمز میں آرمی نے منگل کو مزید 16 گولڈ میڈلز جیتے جس کے بعد اس کے مجموعی گولڈ میڈلز کی تعداد 78 ہوگئی۔
جوڈو اور کراٹے کے مقابلوں میں آرمی کے ایتھلیٹس ہی چھائے رہے، آرمی کے ایتھلیٹس نے 43 سلور اور 23 برانز میڈل بھی حاصل کیے ہیں، نیشنل گیمز میں اب تک آرمی کے مجموعی میڈلز کی تعداد 144 ہوگئی۔
دوسرے نمبر پر موجود واپڈا نے 31 گولڈ میڈلز سمیت 97 میڈلز اپنے نام کیے ہیں جبکہ پاکستان نیوی نے اب تک 26 گولڈ، 26 سلور اور 31 برانز میڈل جیتے ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان ائیرفورس کے حصے میں اب تک 3 گولڈ، 17 سلور، 22 برانز میڈل آئے ہیں جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایک گولڈ،7 سلور اور 26 برانز میڈل جیتے ہیں۔
خیبر پختونخوا نے ایک گولڈ، 2 سلور اور 12 برانز میڈلز اپنے نام کیے ہیں جبکہ ریلویز نے ایک گولڈ 16 برانز اور پولیس نے ایک گولڈ اور 4 برانز میڈلز جیتے ہیں۔
بلوچستان نے 4 سلور اور 16 برانز جبکہ پنجاب نے 4 سلور اور14 برانز میڈل جیتے ہیں، سندھ کے ایتھلیٹس نے اب تک 2 سلور اور 8 برانز میڈلز جیتے ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد نے پہلا میڈل جیت لیا، اس نے تائیکوانڈو میں برانز میڈل حاصل کیا۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ایتھلیٹس اب تک کوئی بھی میڈل حاصل نہ کرسکے۔