اہم رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے پر عمران خان کا ردعمل
سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اہم رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں جن میں شیریں مزاری بھی شامل ہیں۔
اس حوالے سے ردعمل میں عمران خان نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں ’زبردستی شادیوں‘ کے بارے میں تو سُن رکھا تھا مگر تحریک انصاف کیلئے ’جبری علیحدگیوں‘ کا ایک نیا رجحان متعارف کروایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ حیران ہوں اس ملک سے انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں غائب ہو گئیں؟