وزیراعظم نے ملک میں امن وامان کی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں امن وامان کی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا۔
ملک میں امن وامان کی صورتحال پر اجلاس آج دوپہر 2 بجے لاہور میں ہوگا، اجلاس میں اہم سیاسی شخصیات اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے، اجلاس میں تمام صوبوں کے نمائندے اور وفاقی افسران بھی شریک ہوں گے۔
اجلاس میں پنجاب حکومت 9 مئی سے متعلق گرفتاریوں اور کارروائیوں کی رپورٹ پیش کرےگی۔
وزیراعظم شہباز شریف کو وفاقی حکومت کی جانب سےکیےگئے اقدامات پر بریفنگ دی جائےگی، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں مشاورت بھی کی جائےگی۔