آئندہ بجٹ میں 15کروڑ آمدن والوں پر سپر ٹیکس جاری رکھنےکا فیصلہ
آئندہ بجٹ میں 15کروڑ آمدن والوں پر سپر ٹیکس جاری رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق اگلے مالی سال کے دوران 15کروڑ آمدن والوں پر ایک فیصد سپر ٹیکس عائد رہےگا اور 20 کروڑ آمدن پر 2 فیصد سپر ٹیکس عائد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے دوران 25 کروڑ سالانہ آمدن پر 3 فیصد سپر ٹیکس عائد ہوگا، اگلے مالی سال کے دوران 30 کروڑ سالانہ آمدن پر 5 فیصد سپر ٹیکس عائد رہے گا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اگلے مالی سال کے دوران 30 کروڑ سے زائد آمدن پر 10فیصد سپر ٹیکس عائد ہوگا، آٹوموبائل، مشروبات،کیمیکل، فرٹیلائزر، اسٹیل اور سیمنٹ سیکٹر پر سپرٹیکس عائد ہوگا۔