عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے: صدر عارف علوی

صدر پاکستان عارف علوی کا کہنا ہےکہ عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی بھی ہونی چاہیے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کارروائی میں انسانی حقوق کا خیال رکھنا چاہیے، مارپیٹ نہیں ہونی چاہیے، ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔

صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تقرری کی مخالفت نہیں کی تھی، عمران خان نے کہا تھا کہ جنرل باجوہ کو کہہ دیں جس کو ادارہ آرمی چیف بنائے قبول کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *