ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
16 مئی سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ آئل انڈسٹری ذرائع کے مطابق 16 مئی سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
آئل انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے فی لیٹرکمی ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی ہوئی قیمت کے سبب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم ہوگی۔