ایشیا کپ: اے سی سی کب تک جواب دے گا؟ نجم سیٹھی نے تاریخ بتادی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ سے میرے اچھے تعلقات ہیں، معلومات ہیں کہ وہ آئی سی سی کا سربراہ بننا چاہتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشیاکپ کس ملک میں کھیلاجائےگا یہ سوال جےشاہ سےکرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے جو ایشین کرکٹ کونسل میں مؤقف اختیارکرنا تھاکرلیا، جے شاہ کیوں نہیں ایشیاکپ سے متعلق حتمی فیصلے کا اعلان کر رہے؟پی سی بی نہیں بلکہ بھارتی کرکٹ بورڈ ضد کر رہاہے،ہم تو کہتےہیں کہ پاکستان بھارت میں اور بھارت پاکستان آکرکھیلے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان متعدد بار 2008 کے بعد بھارت کھیلنےگیا، پاکستان نے بھارت کی مہمان نوازی کا ثبوت 2008 میں دیا، دہلی میں فسادات کے وقت کرکٹ بند تو نہیں ہوئی تھی، پاکستان کی سکیورٹی ٹھیک ہوگئی ہے،تمام بڑی ٹیمیں پاکستان آکرکھیلی ہیں، پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیمیں بے وقوف نہیں ہیں، بھارت کی دیگرکھیلوں کی ٹیم پاکستان کھیل کرگئیں تو پھرکرکٹ میں کیاضد ہے؟

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ پاکستان بھی دورہ بھارت کرتے وقت اسپیشل سکیورٹی کا مطالبہ کرےگا،سیاست کریں گےتو پاک بھارت کرکٹ نہیں چلےگی،پاکستان اور بھارت کی کرکٹ کو جاری رکھنےکےلیےہائبرڈ ماڈل تجویز کیا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت جس دن پاکستان آنے پر آمادہ ہوگیا تو اس دن تمام مسائل حل ہوجائیں گے، اگر بھارت پاکستان میں نہیں کھیلتا تو نیوٹرل وینیو پر کھیل لے،بھارت کو بھی آئی سی سی کاسوچنا پڑےگا،2025 میں چیمپئن ٹرافی پاکستان میں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *