حکومت ا ور پی ٹی آئی میں مذاکرات کبھی کامیاب نہیں ہونگے: پرویز خٹک

تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت ا ور پی ٹی آئی میں مذاکرات کبھی بھی کامیا ب نہیں ہوں گے، مذاکرات کی پوزیشن پہلے بھی خراب تھی اور اب بھی خراب ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ جب حکمرانوں کی نیتوں میں فتور ہو ،جھوٹ بولا جائے اوروعدہ خلافی کی جائے تو یہ صرف وقت کو ضائع کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولے کے ساتھ مذاکرات بے مقصدہے، ان کا انتخابات کرانےکا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ اگر ججزکی بے عزتی ہوگی، ان کو انصاف اور عزت فراہم نہ کرسکے تو یہ انسانیت نہیں جنگل کا قانون ہے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ پی ڈی ایم کی ڈیمانڈ پر عدالتیں چلیں۔

انہوں نے کہا کہ فل کورٹ بنانے پر کوئی اعتراض نہیں، یہ اختیارچیف جسٹس کا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *