برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو تاریخی کنگ ایڈورڈ تاج پہنا دیا گیا

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو تاریخی کنگ ایڈورڈ تاج پہنا دیا گیا۔ برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم  اور ان کی اہلیہ ملکہ کنسورٹ کمیلا کی تاج پوشی کی تقریب جاری ہے جس میں مختلف رسومات ادا کی جارہی ہیں۔

بادشاہ چارلس کی حلف برداری میں آرچ بشپ آف کینٹربری نےحلف لیا جس کے بعد  بادشاہ چارلس نےحلف نامے پر دستخط کردیے۔

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم نے سینٹ ایڈورڈ چیئر سنبھال لی اور انہیں تاریخی کنگ ایڈورڈ تاج پہنا دیا گیا، آرچ بشپ نے بادشاہ چارلس کوکنگ ایڈورڈ تاج پہنایا۔

شاہ چارلس کنگ ایڈورڈ تاج پہننے والے ساتویں شاہی سربراہ ہیں۔

اس سے قبل برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے استقبالیہ پیش کیا جب کہ وزیراعظم شہبازشریف تاج پوشی کی تقریب میں شریک ہیں، اس کے علاوہ شاہی خاندان سمیت 2 ہزار200 مہمان شریک ہیں۔

گزشتہ 70 سال کے دوران ہونے والی تاج پوشی کی یہ پہلی تقریب ہے جس میں شرکت کیلئے پرنس ہیری بھی ویسٹ منسٹرایبی پہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ پرنس اینڈریو، پرنس ایڈورڈ، پرنسس یوجین، پرنسس این بھی ویسٹ منسٹرایبی تقریب میں شریک ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *