عمران خان جلدی سے جلسے شروع کردیں تاکہ مذاکرات سے ہماری جان چھوٹے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے درمیان جاری مذاکراتی عمل پر سوالیہ نشان لگادیا۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے کیا نتیجہ نکلے گا، صرف اتمام حجت کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی جو یہ پنچایت بٹھائی گئی ہے پتا نہیں جائز طریقے سے بٹھائی گئی ہے یا ناجائز طریقے سے؟ عمران خان نے تین شہروں میں جلسے کرنے کا بیان دیا ہے، وہ جلدی سے جلسے شروع کریں تاکہ مذاکراتی عمل سے جان چھوٹے۔

خیال رہے کہ ملک میں بیک وقت انتخابات کیلئے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جس کے دو دور مکمل ہوچکے ہیں۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان حتمی مذاکرات 2 مئی کو ہونگے۔ اُدھر عمران خان نے مذاکرات کیلئے 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں توڑنے کی شرط رکھ دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *