حکومت کی طرف سے مذاکرات میں نیک نیتی نظر نہیں آرہی: اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے مذاکرات میں نیک نیتی نظر نہیں آرہی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے اسی لیے مذاکرات کر رہےہیں، حکومت کی طرف سےمذاکرات میں نیک نیتی نظر نہیں آرہی ہے، ذاتی مفادات کی خاطر ملک کےلیےخطرہ پیدا کیاجارہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جب تک ایسا معاہدہ نہ ہو جس پر سب کو اتفاق ہو ملک ترقی نہیں کرسکتا، منگل کا دن مذاکرات کا آخری موقع ہوگا۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 90 روز کےاندر انتخابات نہ کرانا آئین سےانحراف ہے، اس کے بعد جو الیکشن ہوں گے وہ نئی مردم شماری پر ہوں گے، سب کیلئے مردم شماری پر اتفاق کا ہونا لازمی ہے، اس بیانیےکےساتھ الیکشن میں جائیں گےجس پرپچھلےایک سال میں الیکشن جیتے۔
اسدعمر نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی کےگھر پرحملہ کیا گیا، علی امین گنڈا پور پرتشدد ہو رہا ہے۔