اپریل کا مہینہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے مثبت، 1580 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے اپریل کے آخری کاروباری روز  بلند ترین سطح رقم کی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس اپریل کے آخری کاروباری روز 116 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 580 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 326 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں آج 26 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کے سودے 8 ارب 97 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 31 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 289 ارب روپے ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اپریل کے مہینے میں کاروباری رجحان مثبت رہا۔ 100 انڈیکس 1580 پوائنٹس اضافے سے 41580 پر بند ہوا، اپریل میں 100 انڈیکس 2308 پوائنٹس کےبینڈ میں رہا۔

اپریل میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 39482 رہی اور بلند ترین سطح  41790 رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اپریل میں 1.92 ارب شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 58.93 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن اپریل 2023 کے اختتام پر 181 ارب روپے بڑھ کر 6289  ارب  روپے ہوگیا  ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *