پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر ہونے پر کیوی کوچ ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم  کے کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ اس ٹیم کے خلاف سیریز 2 ، 2  رہی جس نے ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈ کپ کھیلا ہے۔

اپنے ایک بیان میں گیری اسٹیڈ  نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے زیادہ کھلاڑی آئی پی ایل میں مصروف ہیں تاہم پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا نتیجہ شاندار رہا۔

انھوں نے کہا کہ اس ٹیم کے خلاف سیریز دو دو رہی جس نے ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈ کپ کھیلا ہے پاکستان ٹیم مکمل اسٹرینتھ کے ساتھ کھیل رہی تھی ۔

 آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں کین ولیمسن کی شرکت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گیری اسٹیڈ نے بتایا کہ کین ولیمسن کے لیے ورلڈکپ کے دروازے بند نہیں ہوئے  تجربہ کار بیٹر کین ولیمسن ورلڈ کپ تک  مکمل صحت یاب ہو سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کین ولیمسن آئی پی ایل میں دائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے، ان  کا نیوزی لینڈ میں گھٹنے کا آپریشن ہوا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ کین ولیمسن ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے، کین ولیمسن کی سرجری کامیاب ہوئی ہے، ری ہیب کے ابتدائی مرحلے میں ہیں تاہم صحتیابی کے لیے 6  ماہ درکار ہیں ا بھی ورلڈ کپ میں وقت ہے نہ کھیلنے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

کوچ گیری اسٹیڈ نے مزید کہا کہ کین ولیمسن جیسی کلاس کے کھلاڑی کو اتنی جلد میگا ایونٹ سے باہر نہیں کر سکتے، ان کی دستیابی کے امکانات کم ہیں لیکن کچھ بھی کہنا بہت جلد ہے،  چانس مل بھی سکتا ہے اور  کین ولیمسن کو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مینٹور کی حیثیت سے بھی ساتھ لے جانے غور ہو سکتا ہے۔