کیلوریز ختم کرنے والے کھیل کون سے ہیں؟

آج کل بچے بوڑھے سب فاسٹ فوڈ زیادہ پسند کرتے ہیں لیکن یہ  کھانے  جتنے مزے دار ہوتے ہیں اتنے ہی صحت کو متاثر کرتے ہیں جس کا نتیجہ جسم میں کیلوریز میں اضافہ کی صورت نظر آنے لگتا ہے۔

 جسم میں کیلوریز بڑھ جانے کا مطلب وزن میں اضافہ ہونا ہے  جس کے باعث انسانی جسم خوبصورتی کھو دیتا ہے لہٰذا   آج ہم آپ کو چند ایسے کھیل بتاتے ہیں  جن کو کھیل کر آپ باآسانی اپنا وزن کم کرسکتے ہیں۔

تیراکی:

تیراکی ایک صحت مند ورزش میں شمار کی جاتی ہے،  تیراکی آپ کے جسم سے کیلوریز کو بھی ختم کرتی ہے، ایک اندازے کے مطابق ایک گھنٹہ تیراکی کرنے سے 500 سے 800 کیلوریز  گھٹتی ہیں۔

اس کے علاوہ تیرنے کی عادت سے آپ  کے جوڑ اور پٹھے بھی مضبوط رہتے ہیں۔

باسکٹ بال:

دنیا بھر میں باسکٹ بال ایک مقبول کھیل  ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ  یہ کھیل  ایک گھنٹہ کھیلنے سے  آپ کے جسم کی 496 سے 687 کیلوریز جل جاتی ہے یہی نہیں  باسکٹ بال کھیلنے سے انسان کا  قد بھی لمبا ہوتا ہے اور جسم بھی نہیں پھیلتا۔

فٹبال:

فٹبال وہ کھیل ہے جس کا جنون دنیا بھر میں  پایا جاتا ہے اور یہ جنون فیفا کے دوران تو کچھ  زیادہ ہی نظر آتا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے،  فٹبال کھیلنے سے آپ 600 سے 900 کیلوریز کو ختم کرسکتے ہیں۔

سائیکل چلانا:

سائیکلنگ ایک بہترین  ورزش ہے اور ماہرین طب  صحت مند رہنے کیلئے سائیکل چلانے کی ورزش پر زور دیتے ہیں  کیونکہ سائیکل چلانے سے 670 سے 1000 کیلوریز جسم سے جل جاتی ہیں۔

اسی طرح دوڑنے یا جوگنگ کرنے سے بھی کیلوریز کو کم کیا جاسکتا ہے۔