وفاقی کابینہ کا آج ہونیوالا اجلاس ملتوی کر دیا گیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا تاہم اب اطلاعات ہیں کہ آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور میں مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے لیے اسٹیٹ بینک کو 21 ارب روپے کی فراہمی کے حکم کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جانا تھا۔