پوری قوم دہشتگردی کے مکمل خاتمےکیلئے متحد ہے: صدر عارف علوی
صدر عارف علوی نے پاک فوج کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہارِ افسوس کیا۔ صدر مملکت نے 8 اپریل کو جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے نائیک فضل جانان اور خیبر میں شہید نائیک نذیراللہ محسود، نائب صوبیدار حضرت گل کے لواحقین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
اسی کے ساتھ صدر پاکستان نے 5 اپریل کو جنوبی وزیرستان میں شہید سپاہی حامد رسول کے بھائی سے بھی فون پر بات کی۔
اس موقع پر صدر عارف علوی نے شہداء کو دہشت گردی کےخلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمےکے لیے متحد ہے۔