یو اے ای سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کی ضمانت رواں ہفتے ہی ملنے کا امکان
متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کے لیے رواں ہفتے ہی تحریری ضمانت ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں سیکرٹری وزارت خزانہ آئی ایم ایف کو واشنگٹن میں سالانہ میٹنگز کے دوران آگاہ کردیں گے۔
وزرت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہےکہ متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کے لیے معاملات فائنل ہوچکے ہیں اور یو اے ای حکام کی جانب سے گارنٹی ملتے ہی آئی ایم ایف کو بھی تحریری ضمانت مل جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنےکیلئے وزیراعظم آفس اور وزیرخزانہ نے دوست ممالک سے درخواست کی تھی۔