بزدل وہ ہوتا ہے جو عورتوں، بچوں کو ڈھال بنا ئے: مریم اورنگزیب
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ غیر ملکی لابی فرمز کے غلام حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، بزدل وہ ہوتا ہے جو عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر خود چارپائی کے نیچے چھپ جائے۔
ایک بیان میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی خاطر اپنی بیٹی کو قبول نہ کرنے والا بزدل ہے۔
مریم اورنگزیب نےکہا کہ آزادی کی جنگ لڑنے والا پہلا بزدل ہے جو کالے ڈبے منہ پر پہن کر باہر نکلتا ہے، بزدل وہ ہوتا ہے جو عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر خود چارپائی کے نیچے چھپ جائے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی کرسی کی خاطر ملک کےخلاف سازش کی۔