عمران خان حملہ کیس کا پہلا تفتیشی افسر انتقال کر گیا
گوجرانوالہ: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی تفتیشی کرنے والا پہلا پولیس افسر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔
تھانہ صدر وزیرآباد میں تعینات ایس ایچ او عامر شہزاد دل کا دورہ پڑنے سےانتقال کر گیا، ایس ایچ او عامر شہزاد عمران خان حملہ کیس کا پہلا تفتیشی افسر تھا۔
عامر شہزاد کے کزن کا کہنا ہے کہ پولیس افسر کو آج گھر میں سینے میں تکلیف ہوئی تھی، انہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
عمران خان پر حملے کے وقت عامر شہزاد ایس ایچ او تھانہ سٹی وزیرآباد میں تعینات تھے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر 3 نومبر 2022 میں وزیر آباد میں حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔