نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دورہ پاکستان کیلئے روانہ
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دورہ پاکستان کے لیے روانہ ہوگیا۔
نیوزی لینڈ ٹیم دورہ پاکستان میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلےگی، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائےگا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 15کو اور 17 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھی لاہور ہی میں کھیلا جائےگا۔
چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائےگا۔
اس کے بعد پانچ میچز کی ون ڈے سیریز شروع ہوگی، پہلا اور دوسرا ون ڈے 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائےگا۔
تیسرا، چوتھا اور پانچواں ون ڈے بالترتیب 3، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلا جائےگا۔