جوڈیشل مارشل لاء کو قبول نہیں کرسکتے:مولانا اسعد محمود

اسلام آباد: وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ اس جوڈیشل مارشل لاء کو قبول نہیں کرسکتے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسعد محمود نے کہا کہ آپ نے بے انصافی کی اور عدل کا جنازہ نکالا، خدا کی قسم آئین بھی برقرار رکھیں گے اور جمہوریت بھی۔

انہوں نے کہا کہ اس جوڈیشل مارشل لاء کو قبول نہیں کرسکتے، آپ اگر عدالت کے اندر اتفاق پیدا نہیں کرسکتے تو اپنے گریبان میں دیکھنا ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرنے دیں گے ، وزیراعظم نہ آپ کو تنہا چھوڑیں گے نہ آئین اور پارلیمان کو تنہا چھوڑیں گے۔