اوپیک ممالک کا تیل پیداوار میں کمی کا فیصلہ، عالمی منڈی میں تیل مہنگا

تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے پیداوار گھٹانے کے فیصلے کا عالمی منڈی پر منفی اثر پڑا ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد تک اضا فہ دیکھا گیا۔

منڈی میں ویسٹ ٹیکساس کی قیمت میں 5.74 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل ہوگئی جب کہ برینٹ کی قیمت 5.67 فیصد اٖضافے کے بعد 84.42 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب سمیت اوپیک پلس ممالک نے 11 لاکھ بیرل یومیہ سے زائد تیل کی پیدا وار کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

خبرایجنسی کے مطابق اوپیک اتحادی ممالک 1.15 ملین بیرل کٹوتی کریں گے، اوپیک اتحادی ممالک نے تیل کی عالمی منڈی میں استحکام کیلئے پیداوارمیں کمی کا فیصلہ کیا۔