پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے بارے تازہ ترین اپ ڈیٹس
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وائٹ بال کرکٹ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا بیان سامنے آیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو گی۔
کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور کے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹوں کی فروخت ہو گی، راولپنڈی اور کراچی کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ لاہور کے پہلے تین میچز کے لیے ٹکٹ کل صبح 11 بجے سے آن لائن دستیاب ہوں گے۔
لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز 14، 15 اور 17 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔