کو انتخابات کے دوران پرامن رہیں گے، پی ٹی آئی کی عدالت کو یقین دہانی
پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات کے دوران پرامن رہنے اور سیاسی درجہ حرارت کم کرنےکی تحریری یقین دہانی سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی تحریری یقین دہانی میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف حکومتی جبر جاری ہے لیکن جمہوریت کی بقا کے لیے عدالت کو یقین دہانی کرا رہے ہیں۔
تحریری یقین دہانی میں کہا گیا ہے کہ پرامن رہیں گے اگر تمام جماعتیں الیکشن مہم اور پولنگ ڈے پر پرامن رہیں، پی ٹی آئی پرامن رہے گی اگر انتخابات میں کوئی کرپٹ پریکٹس نا ہو، تحریک انصاف پرامن رہےگی اگر ہر قسم کے ہتھیاروں اور ایریل فائرنگ پر پابندی ہو۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی تحریری یقین دہانی میں کہا گیا ہے کہ صرف ان جگہوں پر جلسے اور ریلیاں نکالے گے جہاں سکیورٹی کی یقین دہانی ہو گی۔
یاد رہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کی تاریخ کے التوا کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ اگر پی ٹی آئی اور حکومت پرامن الیکشن چاہتی ہیں تو تحریری یقین دہانی کرائیں۔