کمپنیوں سے منسلک ٹویٹر اکاؤنٹس کو ویری فائیڈ کرنے کا فیچر متعارف
ٹوئٹر کی جانب سے کمپنیوں اور اداروں کے لیے ایک نیا فیچر ویری فکیشن فار آرگنائزیشنز متعارف کرا دیا گیا ہے۔
ٹوئٹر کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا گیا کہ اس نئے فیچر سے اداروں کو خود سے منسلک یا ملحق اکاؤنٹس کو ویری فائیڈ کرانے میں مدد ملے گی۔
کمپنی نے بتایا کہ یہ فیچر کمپنیوں کو اپنے سے منسلک اکاؤنٹس کو ویری فائیڈ کرنے کا مکمل اختیار فراہم کرے گا۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر پر انحصار کرنے کی بجائے اب ادارے اس فیچر کے ذریعے اپنے منسلک اکاؤنٹس کو خود ویری فائی کر سکیں گے۔
ایسے منسلک اکاؤنٹس کی پروفائل پر ایک بیج ہوگا جس میں ادارے کا لوگو بنا ہو گا۔
اس حوالے سے کمپنیوں، حکومتی اور دیگر اداروں کو ایک ویب سائٹ پر جاکر ویٹ لسٹ پر کلک کرنا ہوگا۔
کمپنی کی جانب سے اس ویٹ لسٹ کی بنیاد پر ای میل کے ذریعے ان اداروں کو فیچر کا حصہ بننے کے بارے میں بتایا جائے گا۔