پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز، کیا شیڈول پھر تبدیل ہوگا؟
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں پھر سے تبدیلی کی تجویز زیر غور ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم ماہ رمضان کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی لیکن اس کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان ہے۔
نئی تجویز کے مطابق کراچی 4 کے بجائے 3 ون ڈے میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ راولپنڈی 2 ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ 2 ون ڈے میچز کی میزبانی بھی کر سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ سیاسی اور کچھ کرکٹ کے معاملات کی وجہ سے شیڈول میں معمولی تبدیلی کی جاسکتی ہے، مہمان ٹیم سب سے پہلے لاہور میں 5 میں سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، اس کے بعد پنڈی میں 2 ٹی ٹوئنٹی اور پھر 2 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے، آخری تینوں ون ڈے میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کرائے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔
نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں دوسری بار تبدیلی کی جا سکتی ہے، پہلے بھی پنجاب میں الیکشن کی وجہ سے شیڈول میں ردو بدل کیا گیا تھا۔