سپریم کورٹ کے دو ججز کے فیصلے پر شاہ محمود بھی بول پڑے

لاہور: پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے ازخود نوٹس پر سپریم کورٹ کے دو ججز کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے 2 ججز نے صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن سے متعلق از خود نوٹس کیس کی درخواستیں مسترد کردیں

ایک انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ججز کو اپنی رائے اور نوٹس پبلک نہیں کرنے چاہیے تھے اس سے ادارے کی کوئی بھلائی نہیں ہوئی اس سے اجتناب کیا جاتا تو بہتر ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ججز کے فیصلے بولتے ہیں جب وہ خود بولتے ہیں تو دلائل ٹھوس نہیں رہتے۔

شاہ محمود کا کہنا تھاکہ مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کے بیانات ظاہر کرتے ہیں کہ ان کے منصوبے ناکام ہوگئے، تحریک انصاف کا ووٹ جہانگیر ترین کو نہیں جائیگا، عوام عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں۔