حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی کیسے بنے؟
قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی بن گئے۔
اس سے قبل بلوچستان پولیس کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا تھا جب کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا تھا۔
اب اسلام آباد پولیس نے حارث رؤف کو ڈی ایس پی رینک سے نواز دیا۔
حارث رؤف کو آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ڈی ایس پی رینک سے نوازا۔