عمرانی حکومت مسلط نہ ہوتی توپاکستان دنیا کی ابھرتی معیشت ہوتا: سعد رفیق
وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہےکہ 2018 میں عمرانی حکومت مسلط نہ کی جاتی توپاکستان دنیا کی ابھرتی معیشت بن گیا ہوتا۔
ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اقتدار کے لیے فاشسٹ عمران خان شیاطین سے بھی اتحاد کرلیتا ہے، عمران خان کی4 سال کی حکمرانی نے معاشی بنیادیں ہلادیں جس سے ملکی سالمیت کو شدید خطرات لاحق ہوگئے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران حکومت نے اپنی نالائقی سے پاکستانیوں کو غیر ملکی قرضوں کے ریکارڈ بوجھ تلے دبا دیا، اسٹیبلشمنٹ کا سابقہ منظور نظر عمران خان اب اینٹی پاکستان طاقتوں کے لیے بطور مہرہ استعمال ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی خفیہ فارن فنڈنگ پاکستان کےقومی مفادات کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، شخصی اقتدار کے لیے عمران خان پاکستانیوں کو ابدی غلامی کی زنجیریں پہنانا چاہتا ہے، پاکستان میں گمراہی اور نفرت پھیلانےکے لیے فارن فنڈنگ کے بل پر زہریلا پروپیگنڈا پھیلایا گیا۔